نیوکلئیر مواد اور آبنائے ہرمز کھولنے پر کوئی معاہدہ میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ میں شامل نہیں، ایران کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کے میڈیا میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کے مجوزہ میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ میں نیوکلئیر مواد کی ایران سے منتقلی اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کے کسی "حتمی معاہدہ "کا ذکر نہیں ہے۔
ایران کی ریاستی نیوز ایجنسی ارنا نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) میں آبنائے ہرمز کے انتظام یا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی حتمی معاہدہ شامل نہیں ہے۔
ارنا نے انکشاف کیا کہ مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران نے آبنائے ہرمز کے انتظام کی منتقلی سے متعلق کوئی وعدہ نہیں کیا اور آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام کا فیصلہ ایک علاقائی معاملے کے طور پر ایران اور عمان کے درمیان بات چیت اور مشترکہ فیصلوں کے ذریعے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ تقریباً طےہونےکااعلان، ایران کی خاموشی، اسرائیل لاعلم
مجوزہ مفاہمتی یادداشت میں ایران کے نیوکلئیر پروگرام س اور سینکڑوں کلوگرام بم گریڈ یورینیم کو ایران سے باہر منتقل کرنے کے متعلق کوئی معاہدہ شامل نہیں۔
ایرانی نیوز ایجنسی نے تصدیق کی کہ میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط ہونے کے بعد 60 دن کے اندر "نیوکلئیر مذاکرات" شروع کیے جائیں گے۔