ایرانی اور امریکی وفد جنیوا میں ملاقات کرسکتے ہیں، ایرانی وزارتِ خارجہ کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کی وزارت خارجہ نے اس ڈرامائی ڈیویلپمنٹ کی تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے نمائندے حتمی معاہدہ کے لئے سوئٹزر لینڈ کے جنیوا میں ملاقات کر سکتے ہیں۔ کل یہ ہی بات صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتائی تھی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کا معاہدہ بہت قریب ہے اور دونوں ملکوں کے نمائندے جنگ بندی کا معاہدہ سائن کرنے کے لئے یورپ کے ایک ملک میں ملاقات کریں گے۔ بعد میں انہوں نے کہا تھا کہ اس کام کو دستخط ہونے تک پہنچنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
آج جمعہ کےروز تہران میں ایران کی وزارت خارجہ کے ذرائع بے بتایا کہ امریکہ اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات ممکن ہے۔اس ملاقات میں معاملات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔
تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے معاملات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو "بات آگے بڑھ سکتی ہے۔"
یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ تقریباً طےہونےکااعلان، ایران کی خاموشی، اسرائیل لاعلم