سندھ حکومت کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان

Jun 12, 2026 | 12:48:PM
سندھ حکومت کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )سندھ حکومت مالی سال 2026-27 کے لیے آمدن و اخراجات کا میزانیہ آئندہ ہفتے سندھ اسمبلی میں پیش کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ پیش کرنے کے لیے 16 اور 17 جون کی تاریخیں زیر غور ہیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط اور نیشنل فسکل پیکٹ پر عمل درآمد کے باعث بجٹ کی تیاری میں تاخیر ہوئی، تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ عاشورہ محرم سے قبل بجٹ کو سندھ اسمبلی سے منظور کرا لیا جائے۔

سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت بجٹ پر کم از کم پانچ روز بحث کرانا لازمی ہے، جس کے بعد بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران نے نئی شرط رکھ دی

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اب تک دس مرتبہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کر چکے ہیں اور رواں سال بھی وہی بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے میں سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں 24 فیصد تک کمی متوقع ہے۔