نیتن یاہو ایران پر حملے پر غور کر رہے ہیں،ٹرمپ کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو ایران پر حملے پر غور کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ ایسا کوئی بھی قدم خطے میں بڑے پیمانے پر تصادم کو جنم دے سکتا ہے۔ اسی خدشے کے پیش نظر امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے سفارت کاروں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایک اچھے معاہدے کے کافی قریب ہیں،میں نہیں چاہتا کہ وہ حملہ کریں، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس سے سب کچھ برباد ہو سکتا ہے۔شاید اس سے فائدہ بھی ہو، لیکن یہ نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طیارہ حادثہ میں ایک مسافر زندہ بچ گیا، ہوا کیا تھا؟ساری کہانی بیان کردی
ٹرمپ نے خود کو امن پسند شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ فوجی تصادم سے گریز کرنا چاہتے ہیں، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ معاہدے کیلئے ایران کو مزید لچک دکھانا ہوگی۔میں تصادم سے بچنا چاہتا ہوں، لیکن ایران کو کچھ ایسی چیزیں دینا ہوں گی جو وہ اس وقت دینے کو تیار نہیں۔ان کاکہناتھا کہ ایران سے اچھے معاہدے کے قریب تھے، ایران سے معاہدہ کرنا چاہتا ہوں،
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفدآئندہ ہفتے تجارت پر گفتگو کیلئے امریکا آرہا ہے ،پاکستان بھارت جنگ روکنے پر فخر ہے ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کے پاس خطرناک تعداد میں جوہری ہتھیارہیں ، میرے خیال سے جنگ روکنے پر پوری ریپبلکن پارٹی کو کریڈیٹ دینا چاہے ۔
ٹرمپ کاکہناتھا کہ ہم پاکستان اور بھارت کو اکٹھا کرلیں گے ، میں نے پاکستان بھارت کو کہا ہے کہ بہت لمبی دشمنی ہوگئی ہے ، میں نے کہا ہے کہ میں کوئی بھی مسلہ حل کرسکتا ہوں ، میں نے پاکستان اور بھارت سے کہا تھا کتنا عرصہ لڑو گے ، 2000 سال سے پاکستان اور بھارت لڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا وہ صوبہ جس کا بجٹ وزیراعلیٰ خود پیش کریں گے؟جانیے
امریکی صدر نے کہاکہ پاکستان اور بھارت سے کہا کہ اگر جنگ کرو گے تو تجارت نہیں ہوگی ،پاکستان اور بھارت کی لیڈر شپ کی قدر کرتا ہوں ، پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ شروع ہونے والی تھی ، پاک بھارت جنگ رکنے پر کوئی بات نہیں کررہا لیکن یہ بڑا کام تھا ، پاکستان اور بھارت نے میری بات کو سمجھا ، میں نے تجارت کے ذریعے پاک بھارت جنگ روکی ، ان کاکہناتھا کہ ہمیشہ سے بین الاقوامی طلبہ کے امریکا آنے کی حمایت کرتاہوں ، مجھے ایلون مسک اور ٹیسلا پسند ہے۔
یادرہے کہ امریکہ کے مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اتوار کو عمان میں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے چھٹے دور میں شریک ہوں گے۔ ایران کی جانب سے افزودہ یورینیم کی مقدار میں اضافے کا اعلان ان مذاکرات میں سب سے بڑا تنازعہ بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے استعفیٰ دیدیا