طیارہ حادثہ میں ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)احمد آباد میں طیارہ حادثہ میں ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز کی سیٹ نمبرA11کا مسافر بچ گیا،مسافر نے جہاز سے چھلانگ لگا دی تھی۔
حادثے میں مسافر معمولی زخمی ہوا،جسے ہسپتال داخل کرا دیا ہے،مسافر کی عمر 38برس ہے۔

زندہ بچ جانے والے مسافررمیش کاکہناتھا کہ سب کچھ بہت اچانک ہوا، اڑان کے 30سیکنڈ بعد طیارہ گرا، میرا بھائی بھی ساتھ سفر کررہا تھا چاروں طرف لاشیں تھیں، میں اٹھا اور بھاگنا شروع کردیا، کسی نے مجھے ہسپتال پہنچایا۔
یاد رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص زندہ بچ گیا۔
ہلاک ہونے والوں میں 169 بھارتی ، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، تمام 242 مسافر ہلاک ہوگئے