احمد نواز سکھیرا اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) سابق وفاقی سیکریٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیئے گئے ۔
اعلامیے کے مطابق سردار احمد نواز سکھیرا پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے سینیئر افسر رہ چکے ہیں ، سردار احمد نواز سکھیرا پاکستان کے پانچ وزراء اعظم کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ، وہ 2023 میں وفاقی سیکریٹری کابینہ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں ، سردار احمد نواز سکھیرا وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات ، نجکاری ، کامرس اینڈ ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری بورڈ کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں ، سردار احمد نواز سکھیرا ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈ منسٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں ، جبکہ ولیمز کالج سے اکنامکس ڈویلپمنٹ میں ماسٹرز اور لندن اسکول آف اکنامکس سے انڈسٹری اینڈ ٹریڈ میں گریجویٹ کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں ، سردار احمد نواز سکھیرا کو حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز سے نواز ۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل والو سن لو پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کُن جواب دیا جائیگا،ایرانی کمانڈر کی وارننگ