آرمی آفیسرز کیلئے 50 فیصد ، جے سی اوز اور سپاہیوں کیلئے 20 فیصد خصوصی الاونس کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مسلح افواج کے لیے خصوصی الاونس کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری خزانہ نےکہا ہے کہ مسلح افواج کے آفیسرز کے لیے 50 فیصد خصوصی الاونس کی کی تجویز دی گئی ہے،جس میں جے سی اوز کے لیے 20 فیصد خصوصی الاونس اور مسلح افواج کے سپاہیوں کے لیے 20 فیصد خصوصی الاونس کی تجویز رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پینشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رواں سال شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں آجائیگا، وزیر خزانہ نے قائمہ کمیٹی کو خوشخبری سنا دی