گرمی سے ستائے شہریوں کیلئےخوشخبری ،گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی 

Jun 12, 2025 | 18:15:PM
گرمی سے ستائے شہریوں کیلئےخوشخبری ،گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے بالائی و وسطی علاقوں میں 13 سے 16 جون کے دوران آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے گرمی سے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی لہر میں کمی متوقع ہے،ملک کے بڑے شہروں جیسے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،  فیصل آباد میں تیز ہواؤں، آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

پشاور، مردان، چارسدہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، کرک، ژوب، بارکھان میں بھی تیز ہواؤں، آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔  

محکمہ موسمیات کی جانب سے کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

موسم کا حال بتانے والوں نے جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں بھی آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئےآگاہ کیا ہے کہ شدید موسمی صورتحال سے کمزور انفراسٹرکچر، درختوں اور سائن بورڈز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ 

کاشتکار حضرات کو موسمی حالات کے مطابق فصلوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ عوام اور سیاحوں کو خراب موسم میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے