معروف گلوکارعاصم اظہر کی ہانیہ عامرکے بعد میرب علی سے بھی راہیں جدا

Jun 12, 2025 | 10:33:AM
معروف گلوکارعاصم اظہر کی ہانیہ عامرکے بعد میرب علی سے بھی راہیں جدا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اداکارہ میرب علی سے راہیں جدا کرلیں۔

معروف گلوکارعاصم اظہرنے سوشل میدیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پررات گئے ایک  پوسٹ شیئر کی،جس میں اپنی منگیتر میرب کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

معروف گلوکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ دونوں کی باہمی رضا مندی سے ہوا ہے،ہم نے ایک ساتھ  خوب صورت لمحات گزارے اورایک ساتھ مستقبل کی امید رکھی لیکن زندگی میں ہمیشہ کچھ بھی ہماری مرضی سے نہیں ہوتا۔

اس کے ساتھ ہی معروف گلوکار نے میرب علی کے ساتھ شیئر کی گئی تمام پوسٹیں بھی ہٹا دی ہیں۔

واضح رہے کہ 2022 میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی جس کے بعد دونوں کواکثرایک ساتھ دیکھاجاتاتھا۔