چیئرمین سینیٹ و سپیکر کی تنخواہوں میں اضافہ: وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

Jun 12, 2025 | 09:58:AM
چیئرمین سینیٹ و سپیکر کی تنخواہوں میں اضافہ: وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے رپورٹ طلب کرلی ہے جس کی روشنی میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی،ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا تھا، وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بھاری بھرکم اضافے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اورکےپی کے بیشترعلاقوں میں بارش،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اچانک بڑے اضافے کو مالی "فحاشی"قرار دیا ہے،خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اورمراعات میں بے تحاشا اضافہ ہوا، تنخواہوں اور مالی مراعات میں یہ غیر معمولی اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے، عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں،  ہماری تمام عزت آبرو ان کی مرہون منت ہے۔