انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

Jun 12, 2023 | 11:31:AM
انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹربینک میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار،انٹربینک میں امریکی ڈالر 57 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 287 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 286.93 روپے سے بڑھ کر 287.50 روپے پر پہنچ گیا  جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے قیمت برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے اضافے سے 323 روپے کا ہوگیا۔
برطانوی پاؤنڈ بھی ایک روپے اضافے سے 376 روپے کا ہوگیا،اماراتی درہم 50 پیسے کمی سے 83.30 روپے کا ہوگیا،سعودی ریال 50 پیسے کمی سے 80.30 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کتنا سستا ہو گا؟بڑی خبر سامنے آ گئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے،سٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کیلئےبینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بھی  اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سستی ترین موٹرسائیکل متعارف