روسی بحری جہاز ٹرمینل پر پاکستان ریفائری کو خام تیل فراہم کرنے کیلئے منسلک

روس سے تیل کی فراہمی تسلسل کے ساتھ شروع ہوجائےگی تو قیمتوں میں فرق آئےگا:مصدق ملک

Jun 12, 2023 | 10:37:AM
روسی بحری جہاز ٹرمینل پر پاکستان ریفائری کو خام تیل فراہم کرنے کیلئے منسلک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روسی تیل لانے والا   پیور پوائنٹ نامی بحری جہاز ٹرمینل پر پاکستان ریفائری کو خام تیل فراہم کرنے کیلئے منسلک کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق پیور پوائنٹ نامی بحری جہاز 45 ہزار 142 میٹرک ٹن خام تیل لے کر آیا ہے ،روسی تیل پی ار آیل کو منتقل ہونا آج سے شروع ہوجائے گا ۔

خیال رہے کہ انرجی اخراجات کو کم کرنے کیلئے روس سے سستا تیل منگوانے  کا فیصلہ موجودہ حکومت نے گزشتہ برس کیا تھا اور تمام طر مراحل کے بعد اب روسی تیل لے کر جہاز کراچی کی بندر گاہ پہنچ گیا، پیور پوائنٹ نامی جہاز 45 ہزار 142 میٹرک ٹن تیل لے کر پہنچا ہے ،جہاز کو او پی ٹو پر لایا گیا ہے ، سمندری طوفان سے پہلے جہاز کو برتھ کر دیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بینک سے رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟ صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

  واضح رہے کہ حکومت نے متوسط طبقے کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سلیبز بنائی تھیں ، جس میں موٹر سائیکل سواروں کو اصل قیمت سے 100 روپے سستا پٹرول فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس سکیم پر عملدرآمد نہ ہوسکا البتہ اب پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ روس سے سستا پٹرول پاکستان پہنچنے پر اس سکیم پر عمل شروع کیا جا سکتا ہے ۔

ہم نےکوشش کی ہےکہ عوام کیلئے سستا تیل لےکر آئیں:مصدق ملک

دوسری جانب  وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہےکہ روس سے تیل کی فراہمی تسلسل کے ساتھ شروع ہوجائےگی تو قیمتوں میں فرق آئےگا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی خام تیل روس سے لینا شروع ہوجائیں گے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا اور اس کا اثر لوگوں کی جیب تک پہنچے گا۔

مصدق ملک کا کہنا  تھا کہ ہمارا ہدف ہےکہ ایک تہائی خام تیل رعایتی قیمت پر روس سے آئے، جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گے تو  تیل رعایتی قیمت پر ہوگا، اصل قیمت اس وقت نہیں بتاسکتا، تاہم اس کا بہت بڑا فرق آئے گا اور اثر لوگوں کی جیب تک پہنچےگا، ابھی پہلا جہاز آیا ہے، ہمارا ہدف ہے کہ ایک ڈیڑھ مہینے میں تسلسل سے روسی تیل آنا شروع ہوجائے۔

روسی تیل کی خریداری کے حوالے سے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اگر آپ معاہدوں کی پاسداری کریں اور شفافیت رکھیں تو عالمی سطح پر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، ہم نےکوشش کی ہےکہ عوام کیلئے سستا تیل لےکر آئیں، ہمارا روس کے ساتھ ابھی ایک لاکھ ٹن تیل کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے جو کہ دو جہازوں میں آنا تھا، ایک جہاز آچکا ہے جس کی ترسیل آج شروع ہوجائے گی، دوسرا جہاز بھی ایک ہفتے میں پہنچ جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات 30 سے 40 روپے تک سستی ہو سکتی ہیں: وزارت پٹرولیم کے ذرائع  کادعویٰ

 وزارت پٹرولیم کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ روسی تیل مارکیٹ میں آنے سے پٹرولیم مصنوعات 30 سے 40 روپے تک سستی ہو سکتی ہیں تاہم یہ آنے والے کچھ دنوں میں واضح ہو جائے گا، روس کا یہ پہلا جہاز ہے جو کہ 45 سے 50 ہزار ٹن تیل لے کر پہنچا ہے جبکہ ایک اور جہاز جلد ہی پاکستان پہنچے گا ، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتاہے تو پاکستان رو س سے مزید سات لاکھ بیرل تیل خریدے گا ۔

 یکم جولائی سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں پر فرق پڑے گا:وزارت پیٹرولیم حکام 

وزارت پیٹرولیم حکام کا کہنا ہے کہ روسی تیل عام مارکیٹ سے 30 سے 40 فیصد سستا ہے، یکم جولائی سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں پر فرق پڑے گا، روسی خام تیل سے پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہوگا، روسی تیل آنے سے پیٹرول و ڈیزل کی قمیتوں پر یکم جولائی سے فرق پڑے گا، پاکستانی ریفائنریز میں روسی تیل کو صاف کرنے کا عمل جلد شروع ہوگا۔

حکام نے مزید بتایا کہ روس سے خام تیل کی درآمد ماہانہ 14 لاکھ بیرل تک بڑھائی جاسکتی ہے، روسی تیل صاف ہونے کے بعد اوسط قمیت نکالی جائے گی، مقامی اور روسی تیل کو ملا کر اوسط قیمت نکلے گی، روسی تیل عام مارکیٹ سے 30 سے 40 فیصد سستا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی اوسط پیداوار 50 فیصد سے زائد نکلی تو قیمتیں 40 روپے فی لیٹر کم ہوسکتی ہیں، 45 ہزار میٹرک ٹن کھیپ پی آر ایل میں ریفائن ہوگی، پارکو بھی روسی تیل ریفائن کرنے میں حصہ لے گا، آئندہ دو ہفتوں میں روسی تیل مارکیٹ میں آجائے گا۔