بینک سے رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟ صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

Jun 10, 2023 | 10:19:AM
بینک سے رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟ صارفین کیلئے اہم خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر پچاس ہزار کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا۔

حکومت کی جانب سے نان فائلرزکے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا، جس کے تحت بینک سے کیش نکلوانے پر پچاس ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.6فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

فائلر پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کرنے کی تجویز جبکہ نان فائلر پر یہ شرح دس فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور امیر طبقے  پر سپر ٹیکس عائد کرنے کی تجویزبھی بجٹ میں شامل کی گئی ہے۔

 بجٹ میں ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے نان فائلرز کے لیے مزید گھیرا تنگ کر دیا، ۔کمرشل درآمدات پر ٹیکس ریٹ میں 0.50 فیصد اضافہ کی تجویزدی گئی ہے۔

بجٹ میں بینک سے کیش نکلوانے پر پچاس ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.6 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے  ، پراپرٹی پر ود ہولڈنگ ٹیکس  فائلرز کیلئے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ نان فائلرز پر  فائلرز کی نسبت دو گنا ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت سستا ہو گیا 

 بجٹ میں نان فائلرز کیلئے لیدر اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی شرح بارہ فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی جو قیمتی ملبوسات اور مصنوعات پر عائد کیا جائے گا، جس سے عام آدمی متاثر نہیں ہو گا۔