دوران ڈیوٹی ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب انتقال کرگئے۔۔ آخری لمحات کی ویڈیو سامنے آگئی

Jun 12, 2021 | 23:48:PM
 دوران ڈیوٹی ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب انتقال کرگئے۔۔ آخری لمحات کی ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ڈیوٹی کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب ملک امتیاز وفات پاگئے جن کے آخری لمحات کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ان کی موت سے چند سکینڈ قبل کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایس پی مَلک امتیاز محمود کو پہاڑی ایریا میں سرچ آپریشن کی بریفنگ کے دوران کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران وہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالِقِ حقیقی سے جا مِلے۔
 اس موقع پر دیگر افسر اور پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو ان کو پکڑنے کے لیے دوڑتے ہیں مگر ان کے لیے دل کا یہ دورہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

یا د رہے کہ ملک امتیاز اس سے قبل مختلف اضلاع میں تعینات رہ چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل ہی انکو ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب تعینات کیا گیا تھا۔ان کے انتقا ل کی خبر سے محکمہ پو لیس میں غم کی لہر دو ڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہو جائے گی