ایمان علی کے خود کو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر اداکار متھیرا بھی میدان بھی آگئیں، مشورہ دیدیا

Jun 12, 2021 | 22:13:PM
ایمان علی کے خود کو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر اداکار متھیرا بھی میدان بھی آگئیں، مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اداکارہ، ماڈل متھیرا نے کہا ہے کہ ایمان علی کو ذہنی طور پر مدد کی ضرورت ہے۔

ایمان علی گزشتہ چند روز سے خواجہ سراکمیونٹی کے جذبات مجروح کرنے اور ان کا مذاق اڑانے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ جہاں اینکر رابعہ انعم نے انہیں خواجہ سرا کمیونٹی کا مذاق اڑانے پر بیوقوف قرار دیا وہیں کامی سڈ (خواجہ سرا ماڈل) نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور اب اداکارہ متھیرانے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے۔


متھیرا نے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا مجھے نہیں معلوم لوگ ”کھسرا“ اور ”ماسی“جیسے الفاظوں کو کسی کی توہین کرنے کے لیے کیوں استعمال کرتے ہیں۔ ایمان بہت خوبصورت خاتون ہے اور اسے ذہنی طور پر مدد کی ضرورت ہے۔

متھیرا نے مزید کہا ذہنی صحت ہمارے معاشرے کا بڑا مسئلہ ہے وہ تمام لوگ جو کمنٹ باکس میں ایمان علی پر تنقید کررہے ہیں وہ وہی لوگ ہیں جو ان الفاظوں کو کسی دوسرے کی توہین کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔


متھیرا نے ایمان علی کی حمایت میں آوازاٹھاتے ہوئے ایمان علی پر تنقید کرنے والے تمام لوگوں سے کہا کبھی کبھی لوگوں کو معاف کردینا اور لوگوں کی غلطیوں کو معاف کرنے میں ان کی مدد کرنا صحیح ہوتا ہے بجائے اس کے کہ آپ مسلسل اس شخص کو اس کی غلطیوں کا احساس دلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی میں ڈانس کی ویڈیو کس نے بنائی ؟۔۔نیلم منیر نے چار سال بعد لب کشائی کردی