شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی کی منگنی ہوگئی۔۔ تصاویر وائرل

Jun 12, 2021 | 10:41:AM
شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی کی منگنی ہوگئی۔۔ تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی آخر کار منگنی ہو ہی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شوبز ستاروں سمیت جوڑی کے عزیز و اقارب نے شرکت کی اور نئے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر منال خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے منگیتر احسن محسن نے آف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیاجو کہ بہت دلکش نظر آیا۔


 اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تصویریں اور ویڈیوز اُن کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جو بےحد دلکش ہیں۔

منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں سے ایک تصویر میں احسن محسن نے منال کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔

 منال خان نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا۔‘ ایک تصویر میں احسن محسن اور منال لال رنگ کی گاڑی کے پاس کھڑے ہیں اور اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’منال احسن۔‘ تصاویر کو مداحوں نے خوب پسند کیا۔

خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے حال ہی میں اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کیا تھا۔منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے اُنہیں بات پکّی کی مبارکباد دی جبکہ شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کو مبارکباد دینے کا سسلسلہ شروع ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں: روٹی ،ہانڈی پکانے اور سبزی کاٹنے والی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیوز وائرل