کراچی :پولیس کی کارروائی کے دوران بچیوں سمیت 18 افغان باشندے گرفتار

Jul 12, 2026 | 17:30:PM
کراچی :پولیس کی کارروائی کے دوران بچیوں سمیت 18 افغان باشندے گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین )کراچی  کے علاقے  ضلع ملیر پولیس کی قائدآباد میں کارروائی کے دوران  بچیوں سمیت18افغان باشندےحراست میں لےلئےگئے ۔

پولیس حکام کے مطابق ایکشن نیشنل ایکشن پلان کےتحت18افغان شہری حراست میں لیکرکیمپ منتقل کردیاگیا ہے،افغانیوں میں سمیع اللہ،امیمہ،نصیبہ ، مارفہ ،عمر ،گل چینہ،حبیب اللہ ،حمید اللہ ،نقیب اللہ شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق احسان اللہ ،صائمہ ،بی بی گل ،رشیدہ، گل مینا، ملائکہ ،نعیم اللہ ،سکینہ ،شاہ ترینہ بھی گرفتار افغان شہریوں میں شامل ہیں، ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ غیر قانونی رہائش کے الزام میں 18 افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، افغان باشندوں کو جی سی ٹی افغان کیمپ منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے ڈرون حملوں پر عمان کا احتجاج، سفیر کی طلبی