پشاور: ارمڑ میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے عالم دین زخمی ،ہسپتال منتقل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پشاور کے علاقہ ارمڑ میانہ میں معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے عالم دین کو زخمی کردیاگیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ ارمڑ کی حدود ارمڑ میانہ میں پیش آیا جہاں زبانی تکرار پر ملزم اعزاز ولد سرور نے فائرنگ کرکے کامران ولد جمیل کو زخمی کردیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا ہے، مجروح کی مدعیت میں ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مراسلہ تیار کرلیا گیا ہے، جس پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ زنی شروع کردی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور بحرین کا سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق