بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

Jul 12, 2022 | 10:26:AM
محکمہ موسمیات، بارشیں، پیش گوئی، عید، ٹھنڈا موسم
کیپشن: محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عید پر بارش کے ساتھ شہریوں کو گرمی سے نجات ملی ہے اور ان کی عید بھی ٹھنڈی گزری ہے۔ ملک میں گزشتہ چند روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب  سمیت خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی

اس کے علاوہ مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ زیریں سندھ میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔