بلوچ گلوکار کی سریلی آواز کے بھارت میں بھی چرچے, ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Jul 12, 2021 | 21:30:PM
بلوچ گلوکار کی سریلی آواز کے بھارت میں بھی چرچے, ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچ گلوکار وہاب علی بگٹی کے بھارتی گانا گانے کے بعد ان کی سریلی آواز کے چرچے سرحد پار بھی ہونے لگے ہیں۔ 
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی لوک گلوکار وہاب علی بگٹی اکشے کمار کی فلم کا گانا گا رہے ہیں۔ 
خیال رہے کہ یہ وہی گانا ہے جو آج کل ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں صارفین اپنے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی ویڈیو کے ساتھ لگاتے ہیں۔ 
اس ویڈیو کو بھارتی فضائیہ کے افسر کی جانب سے شیئر کیا گیا جس کے بعد اسے سننے والے پاکستانی گلوکار کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔