ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ فا لوورز والی سنی لیونی نے مداحوں سے پوچھا انوکھا سوال۔۔ویڈیو وا ئرل

Jul 12, 2021 | 19:37:PM
 ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ فا لوورز والی سنی لیونی نے مداحوں سے پوچھا انوکھا سوال۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)با لی وڈ سٹا رسنی لیونی اکثر سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ مداحوں کے ساتھ انٹریکشن کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہی وجہ ہے کہ انسٹا گرام پر انہیں ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ اداکارہ کی خوبصورت تصاویر پوسٹ ہوتے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوجاتی ہیں۔ اب انہوں نے اپنا ایک نیا ویڈیو شیئر کرکے مداحوں سے انوکھا سوال کیا ہے۔ وہ ویڈیو میں کسی گانے پر اداکاری کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماڈل سونیا حسین کو بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

سنی لیونی کی  یہ ویڈیو کافی دلچسپ ہے۔ یہ ویڈیو انہوں نے تب شوٹ کیا تھا، جب وہ کار سے کہیں جا رہی تھیں۔ 13 گھنٹے پہلے شیئر ہوئے اس ویڈیو پر 10 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’کیا آپ گانے کے بارے میں بتا سکتے ہیں’؟ ویڈیو میں سنی لیونی گانے کی دھن پر بیٹھے بیٹھے ڈانس اسٹیپ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جو کافی دلچسپ لگ رہا ہے۔

یا د رہے کہ سنی لیونی کے پاس کئی پروجیکٹس ہیں۔ وہ جلد ہی سائیکو لوجیکل تھریلر فلم ’شیرو‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ وکرم بھٹ کی ویب سیریز ’انامیکا‘ کا بھی حصہ ہیں، جو ایم ایکس پلیئر پر ریلیز ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سنی لیونی ایک پیریڈ ڈراما ’دی بیٹل آف بھیما کورے گاوں‘ میں بھی خاص رول نبھا رہی ہیں۔ اداکارہ کے مداح ان کی فلموں کے ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یورو فائنل میں گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں کے سا تھ بدسلوکی کا انکشاف