ماڈل سونیا حسین کو بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

Jul 11, 2021 | 22:30:PM
ماڈل سونیا حسین کو بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ اور ماڈل سونیا حسین کو بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا جیسا لباس پہننا مہنگا پڑ گیا سوشل میڈیا پر مداحوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹائل ایوارڈ شو میں جہاں پاکستانی اداکارائیں مغربی لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی رہیں وہیں اداکارہ سونیا حسین کے بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی نقل کرنے پر انٹرنیٹ صارفین اُن سے خوب نالاں نظر آئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سونیا حسین کی سٹائل ایوارڈ شو کے دوران پہنے گئے لباس کی تصویریں زیر گردش ہیں ۔انٹرنٹ صارفین کی جانب سے سونیا حسین کی تصویر کا بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ کولاج بنا کر شیئر کر ہے ہیں۔ سونیا حسین اور ملائیکہ اروڑا کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ہو بہو ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

انٹر نیٹ صارفین کا سونیا حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہیں فیشن آئیکون بننا ہے تو ضرور بنیں مگر کسی بھارتی اداکارہ کی نقل کر کے یہ ممکن نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:/اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی کی منگنی ۔۔تصاویر وائرل