ثمینہ احمد نے ساس بہو کے موضوعات پرڈراموں کی حمایت کردی

ڈرامے ہماری زندگی کی کہانی ہوتے ہیں،تنقیدکرنےو الے زیادہ ترمردہوتے ہیں

Jan 12, 2026 | 15:59:PM
ثمینہ احمد نے ساس بہو کے موضوعات پرڈراموں کی حمایت کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے پاکستانی چینلز پر نشر کیے جانے والے ساس بہو کے موضوعات پر بننے والے ڈراموں کی حمایت کردی۔
حال ہی میں ایک انٹرویوکے دوران ثمینہ احمد نے کہا کہ بہت سے لوگ ہمیں کہتے ہیں اور تنقید کرتے ہیں کہ یہ کیا ڈرامے بنائے جاتے ہیں، ساس بہو کے موضوعات پر کیوں ڈرامے بنتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
سینئراداکارہ نے کہا کہ یہ زیادہ تر لوگ کون ہوتے ہیں؟ یہ مرد ہوتے ہیں جو تنقید کرتے نظر آتے ہیں، یہ لوگ تو ڈرامے دیکھتےبھی نہیں ہیں پھر بھی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ خواتین کے مسائل پر ڈرامے کیوں بنائے جارہے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
سینئر اداکارہ نے کہاہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں، میرے نزدیک ان ڈراموں نے خواتین کے حقوق پورے کروانے میں مدد دی اور عورتوں کو بااختیار بنایا، اب بہت سی خواتین اداکاری کرنے آرہی ہیں، اب ماحول ویسا نہیں رہا، بہت بار ایسا ہوا کہ میں سیٹ پر اکیلی خاتون اور باقی تمام مرد تھے تو یہ کافی تبدیلی آئی ہے۔
ثمینہ احمد نے مزید کہا کہ جو ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے وہ سب ہمارے گھروں میں ہورہا ہوتا ہے، ڈرامے ہماری زندگی کی کہانی ہوتے ہیں۔