معروف اداکار 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)’’ایسٹ اینڈرز‘‘ کے مشہور کردار چارلی سلیٹر سےشہرت حاصل کرنے والے اداکار ڈیریک مارٹن 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ڈیریک مارٹن نے 2000 میں مقبول برطانوی ڈرامہ سیریز ’’ایسٹ اینڈرز‘‘ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور چارلی سلیٹر کے کردار سے شہرت حاصل کی تھی,انہوں نے باضابطہ اداکاری کی تربیت حاصل نہیں کی تھی، اداکاری میں آنے سے پہلےانہوں نے قصاب، مزدور اور رائل ایئر فورس میں نیشنل سروس سمیت مختلف ملازمتیں کیں۔
اپنے کیریئر کا آغاز’ ’ڈاکٹر ہو‘‘ میں بطور اسسٹنٹ مین کیا، تاہم 1970 کی دہائی کے اوائل میں ایک چوٹ لگنے کے بعد باقاعدہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھا،طویل کیریئر کے دوران ڈیریک مارٹن نے کئی کلاسک برطانوی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں زیڈ کارز، دی سیونی، مائینڈر، دی بل اور لٹل برٹین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دھرندھر میں فلمی لیاری کہاں بنا؟ پاکستانی مناظر کہاں فلمبند ہوئے؟ جانیے
مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے ڈیریک مارٹن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے برطانوی ٹیلی وژن کے لیے ان کی دہائیوں پر محیط خدمات کو سراہاجارہاہے،ان کے پسماندگان میں دو بیٹے، جوناتھن اور ڈیوڈ شامل ہیں۔