حافظ آباد :پی ٹی آئی نے ٹکٹس کا اعلان کر دیا

Jan 12, 2024 | 23:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پی ٹی آئی نے حافظ آباد سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹس کا اعلان کر دیا۔ 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حافظ آباد سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے شوکت علی بھٹی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بڑی چال چل دی، گجرات میں لیگی امیدوار کے مقابلے میں بھائی کو کھڑا کر دیا

پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 37 سے 9 مئی کے بعد سیاست کو خیر باد کہنے والے اسد اللہ آرائیں، پی پی 38 سے سکندر نواز بھٹی اور پی پی 39 سے قمر جاوید گجر کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ 9مئی واقعات کے بعد پی پی 37 سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر اسد اللہ آرائیں نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو خیر باد کہ دیا تھا اور پی پی 38 سے امیدوار سکندر نواز بھٹی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 کے امیدوار شوکت بھٹی کے کزن ہیں۔