بالی ووڈ کی فیملی ڈرامہ فلم’’36 فارم ہاؤس‘‘ کا ٹریلر ریلیز 

Jan 12, 2022 | 23:51:PM
بالی ووڈ ، فیملی، ڈرامہ، فلم،’’36 فارم ہاؤس‘‘، پوسٹر
کیپشن: بالی ووڈ کی فیملی ڈرامہ فلم’’36 فارم ہاؤس‘‘ کا پوسٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے فلمساز سبھاش گھئی کی آنے والی فلم '36 فارم ہاؤس' کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلمساز سبھاش گھئی کی لکھی اور ذی سٹوڈیو اور مکتا سرچ لائٹ فلمز کی پروڈیوس فیملی ڈرامہ فلم '36 فارم ہاؤس' کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔او ٹی ٹی پر سبھاش گھئی کی بطور مصنف اور میوزک کمپوزر پہلی ڈیبو فلم ہے جو ایک دلچسپ قتل کیس کے بارے میں ہےجسے مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ فلم امیر اور غریب کے درمیان فرق کو طنزیہ انداز میں پیش کرتے ہوئے یہ پیغام دیتی ہے کہ کچھ ضرورت کے لئے چوری کرتے ہیں اور کچھ لالچ کے لیے چوری کرتے ہیں۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح تین بچے اپنی ماں کی خواہش پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔فلم کے حوالے سےسبھاش گھئی نے کہا ’’ایک طویل وقفے کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ مجھے اچانک ایک پل میں پھینک دیا گیا اور 36 فارم ہاؤسز کے ساتھ ایک مرتبہ پھر فلم سازی کی تمام مہارتوں کا امتحان لیا گیا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ شکلا مر گیا لیکن شہناز گل زندہ ۔۔تازہ تصویروں نے دھوم مچا دی