سدھارتھ شکلا مر گیا لیکن شہناز گل زندہ ۔۔تازہ تصویروں نے دھوم مچا دی 

Jan 12, 2022 | 21:55:PM
 بالی ووڈ ,اداکارہ, شہناز گل
کیپشن:  بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ ،گلوکارہ اور بگ باس 13  فیم شہناز گل کو دیکھنے کے لئےان کے مداح بے تاب ہیں۔ شہناز گل نے سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا سے کچھ دوری بنا لی تھی۔ حالانکہ اب شہناز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں اور اپنی پوسٹ سے مداحوں کے دلوں پر ایک بار پھر راج کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنا تازہ ترین فوٹوشوٹ شیئر کیا ہے جسے دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ کا پارہ ہائی ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔

 بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی روپورٹ کے مطابق شہناز گل نے حال ہی میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں دیکھ کر مداح یہ قیاس لگا رہے ہیں کہ وہ گلیمر کی دنیا پر راج کرنے کو تیار ہیں۔شہناز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئے فوٹو شوٹ کی کچھ شاندار تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں شہناز سیاہ رنگ کے سٹائلش شارٹ ڈریس میں نظر آ رہی ہیں۔ سیاہ لباس پر سبز ہرے فیدر کے ڈیزائن نے شہناز کے آؤٹ فٹ میں چار چاند لگا دئے ہیں، شہناز نے ایک کے بعد ایک 9 تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ مختلف پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ ان کا لک ، سٹائل اور رویہ ہر تصویر میں دیکھنے لائق ہے۔نیوڈ میک اپ اور ہلکے گلابی رنگ کی لپ اسٹک میں شہناز کا لُک دیکھتے ہی بن رہا ہے۔ شہناز نے چھوٹے ایئر رنگز کے ساتھ مکمل کیا ہے۔شہناز نے یہ فوٹوشوٹ مشہور بھارتی فوٹوگرافر ڈبو رتنانی کے لئے کروایا ہے۔

واضح رہے کہ بگ باس  میں اپنی معصومانہ حسن کا جادو بکھرینے والی شہناز گل اپنے چلبلے کیوٹ انداز کیلئے جانی جاتی ہیں۔ ان کے اس انداز کے قائل سلمان خان بھی ہیں۔ ایک شو میں سلمان نے ہی اداکارہ کو پنجاب کی کترینہ کا نام دیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اللہ معافی۔۔تھوک کر روٹی پکانے والے ایک اور ہوٹل کی ویڈیو وائرل۔۔پولیس نے کیا ایکشن لیا۔۔؟