اللہ معافی۔۔تھوک کر روٹی پکانے والے کی ویڈیو سامنے آگئی

Jan 12, 2022 | 21:17:PM
ہوٹل، ملازم، تھوک ،روٹی، پکا
کیپشن: ہوٹل ملازم تھوک کر روٹی پکارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں تھوک کر روٹی بنانے کا ایک اور ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ میرٹھ کے بعد اب راجدھانی لکھنؤ میں تھوک کر روٹی بنانے کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں ایک شخص ڈھابے پر تھوک کر تندور میں روٹی پکاتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس شخص کی یہ حرکت کسی نے کیمرے میں قید کر کے وائرل کر دی۔ موبائل فون سے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح تھوک کر روٹی بنائی جا رہی ہے۔ تاہم اب معاملہ پولیس تک پہنچ گیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق دراصل تھوک کر روٹی بنانے کا یہ ویڈیو  ایک ہوٹل کا بتایا جا رہا ہے۔ادیب والٹر نامی صارف کی جانب سے شئیر کی گئی اس ویڈیو میں ایک شخص تندور میں تھوکتے اور روٹی پکاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس ویڈیو پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس نے ہوٹل کے مالک یعقوب اور اس کے چار ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ فی الحال پولس وائرل ویڈیو کے معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ویڈیو میں یہ شخص روٹی پکاتے ہوئے نظر آرہا ہے اور اس کے پاس دو دیگر نوجوان بھی کھڑے ہیں۔ اس دوران وہ شخص روٹی میں تھوکتا ہے اور پھر اسے تندور میں پکانے کے لیے ڈال دیتا ہے۔ یہ ویڈیو دور سے کسی نے چپکے سے کیمرے میں قید کر لی ہے جس کی وجہ سے یہ زیادہ صاف نہیں ہے لیکن یہ ضرور نظر آ رہا ہے کہ روٹی میں تھوکا جا رہا ہے۔
 واضح رہے کہ اس سے پہلے اتر پردیش میں ہی میرٹھ میں منگنی کی تقریب کے دوران تھوک کر روٹی بنانے کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں میرٹھ کے تھانہ کنکرکھیڑا علاقے میں منگنی کی تقریب میں تندور کاریگر نوشاد کو تھوک کر روٹی بناتے دیکھا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: استغفراللہ۔۔نوزائیدہ بچے کو کوڑے دان میں پھینکنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل۔۔آگے کیا ہوا۔۔