سربراہ پاک فضائیہ کی آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں

Jan 12, 2021 | 15:07:PM
سربراہ پاک فضائیہ کی آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور کمانڈر آذربایئجانی ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے ملاقاتیں، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

 
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کمانڈر آذربایئجان ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ ء خیال کیا گیا، سربراہ پاک فضائیہ نے آذربائیجانی فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پاک فضائیہ کی جانب سے عسکری تربیت میں بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی، آذربائیجانی فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے خود انحصاری کے اقدامات بالخصوص جے ایف-17 تھنڈر پروگرام کی ملکی سطح پر تیاری  کی بھی بھرپور پزیرائی کی، ایئرچیف نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف سے ملاقات بھی کی، ایئر چیف نے یادگار شہدا کا دورہ بھی کیا اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگارِ پر پھول رکھے،،