بھارت: لداخ میں داخل ہونیوالا چینی فوجی چین کے حوالے

Jan 12, 2021 | 10:05:AM
بھارت: لداخ میں داخل ہونیوالا چینی فوجی چین کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھار ت کی فوج نے مشرقی لداخ کے چوشول مولڈو میں سرحد میں داخل ہونے والے ایک چینی فوجی کو چینی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی فوجی کو جمعہ کو چوشول سیکٹر کے گورنگ ہل علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا ،بھارتی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک چینی فوجی جسے 8 جنوری  کو حراست میں لیا گیا تھا اسے  چوشول مولڈو علاقے میں چینی حکام کے حوالے کردیا گیا۔
ببھارتی حکام کے مطابق چین کا یہ فوجی شاید بھٹک کر ہندوستانی حدود میں آگیاتھا۔ ہندوستانی فوج نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ چینی فوجی کو جمعہ کی صبح حراست میں لیا گیا تھا۔ اس فوجی سے کچھ سول اور فوجی دستاویزات برآمد کئے گئے تھے۔