وفاقی وزارتوں میں تقرر اور تبادلے

Feb 12, 2026 | 23:49:PM
 وفاقی وزارتوں میں تقرر اور تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے وزارت آئی ٹی، اقتصادی امور ڈویژن اور دیگر شعبوں میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں.

پروجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل (پی ایم ڈی ٹی سی)، وزارت آئی ٹی میں تنویر خان کو ڈائریکٹر، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور کاشف ظفر کو ڈائریکٹر، پالیسی اینڈ گورننس مقرر کیا گیا ہے۔

دونوں افسران پی پی ایس 10 پے اسکیل پر  کنٹریکٹ پر تعینات کیے گئے ہیں.

 مزید برآں وفاقی حکومت نے محمد سعید اشرف صدیقی کو ایڈیشنل سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اور اقصٰی جمال کو سیکشن افسر خزانہ ڈویژن تعینات کیا ہے.

 ایگزیکٹو ڈی جی مہر علی شاہ کو تفویض انڈس واٹر کمشنر کے چارج میں 29 جنوری 2027 تک یا مستقل تقرری تک (جو بھی پہلے ہو) توسیع دی گئی ہے.

ایک اور نوٹیفکیشن کے تحت سابق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، ماہم مشتاق کا اسلام آباد انتظامیہ میں تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور انہیں پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے.

 گریڈ 17 کی ماہم مشتاق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھتی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں.

یہ بھی پڑھیئے: بنگلہ دیش میں ریفرنڈم، 67 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کی منظوری دےدی