نوشہرہ ورکاں؛ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ماں بیٹا جاں بحق، خاوند شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد امین گورایہ )نوشہرہ ورکاں میں تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل ماں بیٹاجاں بحق جبکہ خاوند شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ گوجرانوالا حافظ آباد روڈ پر نزد بھڑی موڑ کے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ پروین اور 6 سالہ حسن شامل ہے۔
حادثہ کا شکار ہونے والی فیملی قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی ہیں ۔موٹر سائیکل سوار فیملی قلعہ دیدار سنگھ سے حافظ آباد جا رہی تھی کہ راستہ میں حادثے کا شکار ہو گئے ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!بدبخت بچوں نے باپ پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی