انگلش سپنر عادل راشد کا ویرات کوہلی کیخلاف اہم کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انگلینڈ کے تجربہ کار لیگ سپنر عادل راشد نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو بین الاقوامی کرکٹ میں 11 ویں بار آؤٹ کر کے ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ بار آؤٹ کرنے والے گیند بازوں کی فہرست میں جگہ بنا لی۔
احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں جاری ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں عادل راشد نے ویرات کوہلی کو 11 ویں بار آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی (11 بار) اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ (11 بار) کے ساتھ فہرست میں شامل ہوگئے۔اس سے قبل پونے میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں بھی عادل راشد نے ویرات کوہلی کی وکٹ لی تھی۔
انگلش لیگ سپنر نے ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنلز میں پانچ بار، ٹیسٹ میں چار بار اور ٹی 20 انٹرنیشنلز میں دو بار آؤٹ کیا ہے۔
واضح رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی نے 73 ویں نصف سینچری سکور کی۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کے بلے باز اور شاہین کے درمیان جھگڑا، ویڈیو سامنے آ گئی