پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نے مبینہ طور دھمکی آمیز ویڈیو کے بعد تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔
اسلام آبادمیں امریکی سفارتخانہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں نے اسلام آباد کی فیصل مسجد کے خلاف دھمکیاں جاری کی ہیں,امریکی سفارت خانے کے علاقائی سلامتی کے دفتر نے امریکی ملازمین کے فیصل مسجد کے علاقے میں آئندہ اطلاع تک سفر پر پابندی لگا دی ہے۔
امریکی سفارتخانہ نے امریکی شہریوں کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل مسجد کے اردگرد کے علاقے سے گریز کریں اور مکمل طور پر احتیاط برتیں, اگر آپ اپنے آپ کو غیر متوقع طور پر کسی بڑے اجتماع یا مظاہرے کے آس پاس پائیں تو علاقہ سے فوری نکل جائیں۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اپنے ذاتی سیکورٹی پلان کا جائزہ لیں،اپ ڈیٹس کے لیے مقامی میڈیا کو دیکھتے رہییں،اپنے آپ کو لو پروفائل رکھیں,اپنے اردگرد کے حالات سے آگاہ رہیں،شناختی دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں،مزید برآں ،حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں،ممالک کی سیکیورٹی رپورٹ برائے پاکستان کا جائزہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں،چیمپئنزٹرافی جیتیں گے،محسن نقوی