بھارتی اداکارہ کا وہاج علی سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار 

Feb 12, 2024 | 15:43:PM
بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریم شیخ نے اداکار وہاج علی سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریم شیخ نے اداکار وہاج علی سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ریم شیخ ساتھی اداکاروں جینیفر ونگیٹ اور کرن واہی کے ہمراہ اپنے ایک ڈرامے کی پروموشن کیلئے ایک شو میں شریک ہوئیں۔ اس شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے اداکارہ ریم شیخ  سے سوال کیا کہ اگر اُنہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا پڑے تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی؟

اس سوال پر ریم شیخ کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں وہاج علی کا دفاع کرنا چاہوں گی اور اس کیس کے سلسلے میں یا تو مجھے پاکستان جانا ہوگا یا پھر وہاج علی پاکستان سے بھارت آجائیں۔

مزید پڑھیں: اتحادیوں کے ہاتھوں شکست

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں زندگی میں ایک بار وہاج علی سے لازمی ملنا چاہتی  ہوں کیونکہ میں اُنہیں بہت پسند کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا بلاک بسٹر ڈرامہ ’’تیرے بن‘‘ پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں بےحد مقبول ہوا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔