کروڑ پتی چائے والے نے خودکو تحفہ دے ڈالا،تحفہ کیاتھا؟

Feb 12, 2023 | 12:37:PM
کروڑ پتی چائے والے نے خودکو تحفہ دے ڈالا،تحفہ کیاتھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کروڑ پتی چائے والے نے خودکو تحفہ دے ڈالا،تحفہ کیاتھا؟۔

پرفل بلورایک کروڑ پتی 'چائے والے ہیں۔ جو بہت سےنوجوانوں کے لیے ایک  زندہ مثال ہیں۔ ایم بی اے چھوڑنے والاپرفل بلور ایک کامیاب بزنس مین بھی ہے۔ حال ہی میں اُنہوں نےسوشل میڈیا پر  ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے خود کو  نوے لاکھ روپےکی مرسڈیز خرید کر اس کی تصویر شیئر کی۔

اپنی نئی گاڑی کی دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے  انہوں نے لکھا "ہماری محنت کے جذبے کو جاری کرتے ہوئے اور اپنی بالکل نئی مرسڈیز GLE 300d کےساتھ اسٹائل ،فضل کے ساتھ محنت اور حوصلہ افزائی کی طاقت کا ثبوت ہے۔ ایسی اور خوبصورت یادیں بنانے کے لیے تیار ہیں جو زندگی بھر رہے گی۔‘‘

ایک صارف نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا اور لکھا کہ"آپ بہت سے نوجوانوں کے لیے مثال ہیں،"جب کہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا، "مبارک ہو، بڑھتے رہیں اور حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔"

کمنٹ سیکشن مبارکباد جناب اور دل اور محبت کے ایموجیز سے بھرا ہوا ہے۔ تاہم، ایک صارف نےمزاحیہ انداز میں پوچھا کہ کیا، "مجھے بتائیں، ڈاؤن پیمنٹ اور گاڑی کی ماہانہ EMI کیا تھی؟"

پرفل نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ عالمی سطح پر اپنے بزنس  کو بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں وہ بزنس کو امریکہ تک پھیلانے کا منصوبہ بنا رہے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بلوچی لوک گلوکار انتقال کرگئے

واضح رہے کہ  پرفل کا کہنا ہے کہ " میں ایم بی اے چائے والا ہوں،میں اپنے جیسے افراد کو اپنی کامیابی کی کہانیاں بنانے اور اپنے خوابوں کی تکمیل کرنے کے لیے یقین رکھتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے ہر گھر اسٹارٹ اپ- گھر گھر اسٹارٹ اپ موومنٹ شروع کی، لوگوں کو اپنے شوق کو ایک کامیاب کاروبار میں بدلنے کی ترغیب  دینا شروع کی ہے۔