ڈی جی نیب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے بن کرلوگوں کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار

Feb 12, 2022 | 11:30:AM
ڈی جی نیب،ڈائریکٹر ایف آئی اے ، لوگوں ،بلیک میل ،ملزم، گرفتار
کیپشن: ملزم حراست میں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈی جی نیب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے بن کر لوگوں کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خود کو ڈی جی نیب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی ظاہر کرکے سرکاری اور پرائیویٹ افراد کو بلیک میل کرنے والے نوسربازکو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کر لیا۔ملزم اپنے آپ کو اعلیٰ عہدیدار بتا کرلوگوں کو بلیک میل کرتا تھا۔ملزم کے بارے میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی اور ڈی جی نیب لاہور کو شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو رحیم یار خان سے گرفتارکیا۔ملزم ایک ہزار سے زائد موبائل سمیں استعمال کرتا تھاایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم کو تحقیقات کے لیے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ۔۔۔ مزید 44 افرادجاں بحق