ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ۔۔۔ مزید 44 افرادجاں بحق

Feb 12, 2022 | 09:17:AM
کورونا وائرس ، مزید ہلاکتیں
کیپشن: کورونا وائرس کے وار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جار ی ہیں۔گزشتہ روز کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 44 افرادجان کی بازی ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کردیئے۔این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا وائرس نے مزید 44 افراد سے زندگی چھین لی ۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میںکورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.36 فیصد ریکارڈکی گئی۔ اس کے علاوہ 1640 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ5,175افراد نے گزشتہ روز اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود بھی حکومت سے ناراض۔۔احتجاجی خط لکھ دیا