کھٹے میٹھے چنے بنانے کی آسان ترکیب

Dec 12, 2025 | 15:07:PM
کھٹے میٹھے چنے بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آج ہم آپ کو کھٹے میٹھے چنے بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں ملاحظہ کیجئے۔

کھٹے میٹھے چنے بنانے کیلئےدرکار اجزا:

 اُبلے ہوئے چنے ڈھائی سو گرام (دھیان رہے چنے سخت نہ ہوں)، ابلا ہوا آلو ایک عدد، تیل ایک چوتھائی پیالی، ثابت سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، کڑی پتے 2؍ عدد، ادرک لہسن کا آمیزہ ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، املی کا گودا ایک چوتھائی یا آدھی پیالی، چینی ایک بڑا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا سجانے کے لئے۔

بنانے کا طریقہ:

 ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے ثابت سفید زیرہ، کڑی پتے اور ادرک لہسن کا آمیزہ ڈال کر تل لیں، اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک،  چنے، املی کا گودا اور چینی اور چاٹ مسالہ ڈال کر ملا لیں، اس کے بعد اس میں آلو ڈال کر ایک پیالی میں نکالیں، آخر میں اسے ہرے دھنیے سے سجا کر دسترخوان پر پیش کریں۔