پاکستانی آن لائن شاپنگ سے اکتا گئے6 ماہ میں 91 فیصد لوگوں نے خریداری نہیں کی: سروے

Dec 12, 2025 | 09:55:AM
پاکستانی آن لائن شاپنگ سے اکتا گئے6 ماہ میں 91 فیصد لوگوں نے خریداری نہیں کی: سروے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں آن لائن شاپنگ کےرجحان میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

 تازہ ترین گیلپ اور گیلانی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی۔

سروے کے مطابق جن لوگوں نے  آن لائن شاپنگ کی ہے، اس میں سے 60 فیصد افراد نے کیش آن ڈیلوری کے ذریعے ادائیگی کی۔

مزید پڑھیں:سونے کا تاجر ساتھی جیولرز کا 20 کلو سونا لے کر رفو چکر

آن لائن سب سے زیادہ 30 فیصد خریداری کپڑوں کی گئی جبکہ گھڑیاں دوسرے نمبر پر  رہیں۔

دوسری طرف گیلپ  سروے کے مطابق  لوگوں نے کہا ہے کہ مشہور شخصیت کے طور  پر دن گزارنے کا موقع ملا تو 49 فیصد لوگ مذہبی رہنما یا دانشور بننا پسند کریں گے۔

34 فیصد افراد نے رشتہ قائم رکھنے کے لیے اعتماد کو  سب سے ضروری قرار دیا۔