سونے کا تاجر ساتھی جیولرز کا 20 کلو سونا لے کر رفو چکر

Dec 12, 2025 | 00:14:AM
سونے کا تاجر ساتھی جیولرز کا 20 کلو سونا لے کر رفو چکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اچھرہ میں ایک جیولر کا اپنے ساتھی جیولرز کے ساتھ مبینہ فراڈ سامنے آگیا، تاجر شیخ وسیم 20 کلو سونا لے کر رفوچکر ہوگیا۔

 شیخ وسیم نے تاجروں کو اعتماد میں لے کر 20 کلو سونا اپنے پاس اکٹھا کیا، سونے کی مالیت 90 کروڑ سے زائد کی ہے۔

متاثرہ دکاندار کے مطابق وسیم اپنی بھابھی کے انتقال کی اطلاع دے کر کراچی چلا گیا، چند روز بعد معلوم ہوا کہ وسیم اپنا گھر بھی فروخت کر کے چلا گیا ہے۔

متاثرہ دکانداروں نے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دے دی، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سونا چوری یا غائب ہونے کا ذکر حقائق کے منافی ہے۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: