320 کلو سے زائد منشیات برآمد ، 3 ملزم گرفتار

Dec 12, 2023 | 09:53:AM
 320 کلو سے زائد منشیات برآمد ، 3 ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی )اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،3 کارروائیوں کے دوران 320 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے آپریشن کے دوران قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی جلال خاک کے مکان میں چھپائی گئی 271 کلو 100 گرام چرس برآمد کر لی،موٹر وے ٹول پلازہ چارسدہ کے قریب گاڑی سے 48 کلو چرس برآمد  کی گئی  اوردو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

26 نمبر چونگی اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 1کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے  ایک ملزم گرفتار کیا گیا،ملزموں کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔