آصفہ بھٹو زرداری سے جرمنی کے سفیر الفریڈ گرنیس کی ملاقات

Dec 12, 2022 | 20:49:PM
 آصفہ بھٹو زرداری, جرمنی , سفیر ,الفریڈ گرنیس , ملاقات
کیپشن:   آصفہ بھٹو زرداری پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرنیس سے گفتگو کررہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنما  آصفہ بھٹو زرداری سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرنیس کی ملاقات ، پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم اور اس حوالے سے جرمنی کے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصفہ بھٹو زرداری سے جرمن سفیر نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی،آصفہ بھٹو زرداری نے جرمنی کی حکومت و عوام کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کو سراہا،آصفہ بھٹو زرداری پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ میں غیرمعمولی بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد پر سراہا ۔

 آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جرمنی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے،باہمی اقتصادی مفادات کیلئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہیے،ملاقات میں پاکستان کی گرین انرجی میں صلاحیت اور ملک کے توانائی کے پورٹ فولیو کو وسیع  کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا،جرمنی  کے قونصل جنرل ڈاکٹر رو ڈیگر لوٹنز اور فرسٹ سیکرٹری کرسچن بوئچر بھی جرمن سفیر کے ہمراہ تھے،اس موقع پر سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون و سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔