مریم نواز کی گوالمنڈی آمد پر شیر سے استقبال پرلیگی رہنما کو لاکھ روپے جرمانہ

Dec 12, 2020 | 18:16:PM
مریم نواز کی گوالمنڈی آمد پر شیر سے استقبال پرلیگی رہنما کو لاکھ روپے جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما سید امداد حیدر شاہ کو مریم نواز کا گوالمنڈی پر شیر سے استقبال کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیاگیا، امداد حیدر شاہ کاکہناہے کہ حکومت کی سیاسی انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ اور بٹ کڑاہی کے بعد ایک اورلیگی رہنما نے گوالمنڈی آمد پر مریم نواز کا شیر کیساتھ استقبال کیا،جس پر انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما سید امداد حیدر شاہ کےخلاف ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا،امداد حیدر شاہ کاکہنا ہے کہ مریم نواز میرے قائد کی بیٹی ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے،ایسے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ۔