پنجاب حکومت کا مری پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب حکومت نےمری پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ڈی جی پی ایچ اے پنجاب کو اہم ٹاسک سونپ دیا،پی ایچ اے کے قیام کی منظوری کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی۔
محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہےکہ پی ایچ اے کے قیام سےمقامی سطح پرگرین ایریاز کو بڑھایا جائے گا،مقامی جنگلات کے فروغ کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہمات چلائی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق شہریوں اور سیاحوں کے لیےنمائشوں اورتقریبات کا انعقاد کیاجائےگا،اشتہارات،سائن بورڈزاورگرین ایریاز کے ذریعے ریونیو جنریشن ماڈل تشکیل دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کا مزید کہنا ہےکہ مری پی ایچ اے کے لیےافسران اورعملہ کی تعیناتی کی جائے گی،منصوبے سے مری کی مقامی آبادی اور سیاح مستفید ہو سکیں گے،وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو بڑھایا جائیگا ،پی ایچ اے ایجنسیوں کا جال بہت جلد صوبہ بھر میں پھیلانےجا رہے ہیں