ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک

Aug 12, 2025 | 10:14:AM
ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور )سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم مزید 3 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، چار روز سے جاری آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 50 ہوگئی۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ژوب آپریشن میں 8 اگست کو 33 جبکہ 9 اگست کو 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے مزید 3 بھارتی سپانسر خوارج  سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں، امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔