رشبھ پنت نے شاندار کام کر دکھایا، بڑے پیمانے پر ستائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی رشبھ پنت نے بھارتی ریاست کرناٹک کے باگل کوٹ ضلع سے تعلق رکھنے والی مالی مشکلات سے دوچار ایک طالبہ جیوتی کنبور مٹھ کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد کی ہے۔وکٹ کیپر بلے باز کے اس شاندار کام کی بڑے پیمانے پر ستائش کی جا رہی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیوتی کنبور مٹھ نے اپنے پری یونیورسٹی کورس (پی یو سی) میں 85؍فیصد نمبر حاصل کیے تھے اور اس نے بیچلر آف کمپیوٹر ایپلی کیشنز (بی سی اے) کورس میں داخلہ لیا تھا۔ تاہم، مالی مجبوریوں کے سبب اس کا خانداس کی کالج کی فیس ادا کرنے سے قاصر تھا۔مالی مدد حاصل کرنے کی کوشش میں، جیوتی کے اہل خانہ نے انیل نامی ایک مقامی خیر خواہ سے رابطہ کیاجس نے پھر لڑکی کے خاندان سے رابطہ کیا۔ یہ اپیل بالآخر رشبھ پنت تک پہنچی جنہوں نے فوری طور پر کالج کو40 ہزار روپے ٹرانسفر کر دیے جس سے جیوتی کے داخلے کی راہ ہموار ہوگئی۔ پنت کو لکھے گئے شکریہ کے خط میں جیوتی نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔کالج انتظامیہ نے پنت کو ان کی بروقت مددکے لیے ایک تعریفی خط ارسال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی بار بار زخمی،کیا انکا کیریئر کے ختم ہونے کا خطرہ ہے؟