شازیل شوکت کی بلیک ساڑھی پہنے بے باک ویڈیو وائرل، صارفین آگ بگولہ ہو گئے

Aug 12, 2023 | 21:28:PM
شازیل شوکت کی بلیک ساڑھی پہنے بے باک ویڈیو وائرل، صارفین آگ بگولہ ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمشا مقصود)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شازیل شوکت کی بلیک ساڑھی پہنے بے باک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شازیل شوکت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شازیل شوکت نے اپنی ایک  ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں  بولڈ بلیک ساڑھی پہنے دیکھا جا سکتا ہے جس کے ساتھ انگلش میوزک چل رہا ہے اور وہ ساڑھی کے پلو کو ہلاتے محظوظ ہور ہی ہیں، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ " میں نے اپنے دور میں پہنا ہے۔"

اداکارہ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کچھ خاص پسند نہیں کیا گیا اور انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں خوب تنقید کرتے ہوئے اسلام اور دین کی تعلیم کا درس بھی دیا جبکہ کئی صارفین نے تو اداکارہ کیلئے ہدایت کی دعا بھی کی۔

ایک صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ" استغفراللہ !اللہ پاک ہدایت دے مسلمانوں کو۔"ایک صارف  نے لکھا کہ "انتہائی بیہودہ، انتہائی بری۔"

ایک صارف نے لکھا کہ انہیں لگتا ہے کہ" وہ اچھی لگ رہی ہیں ، لیکن اللہ سے ڈرے."

اس سے قبل بھی اداکارہ نے پنجابی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

  واضح رہے کہ شازیل شوکت نے حال ہی میں نجی ٹی وی  کے ڈرامہ سیریل "سمجھوتہ" میں شانزے کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے میں وہ عدیل چوہدری اور علی انصاری کی بہن بنی تھیں۔

  اداکارہ نے ڈرامہ سیریل "من آنگن" میں "رمشا" کا کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں رئید عالم، عالیہ علی، عمران اسلم، زین بیگ، انمول بلوچ ودیگر شامل تھے۔