واہ کینٹ فیکٹری میں دھماکا، 3 ملازم جاں بحق ،2 زخمی 

Aug 12, 2021 | 19:06:PM
واہ کینٹ فیکٹری میں دھماکا، 3 ملازم جاں بحق ،2 زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)واہ کینٹ فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 3 ملازم جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پی او ایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکا ہوا،حادثاتی دھماکا فنی خرابی کی وجہ سے ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثاتی دھماکے میں 3 ملازم جاں بحق اوردو زخمی ہوئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پی او ایف ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جائے حادثہ کو کلیئر کردیا،آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ صورتحال مکمل طور پرقابو میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حملہ آوروں نے دیامر بھاشا ڈیم پر حملے میں ناکامی پر چینی باشندوں کو نشانہ بنایا: شاہ محمود قریشی