شاہ رخ خان کی بیٹی کو کاسمیٹک کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بننے پر مبارک باد

Apr 12, 2023 | 23:53:PM
شاہ رخ خان کی بیٹی کو کاسمیٹک کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بننے پر مبارک باد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سوہانا خان کو دنیا کی معروف میک اپ اور کاسمیٹک کمپنی میبالائن کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر مبارکباد  دے دی۔

تفصیلات  کے مطابق بدھ کے روز  سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے ایک مختصر سی کلپ پر مبنی پوسٹ  شیئر کی، جس میں سوہانا خان برانڈ ایمبیسڈر بننے کے موقع پر گفتگو کررہی ہیں۔اس ویڈیو کلپ کے کیپشن میں شاہ رخ خان نے سوہانا کو برانڈ ایمبیسڈر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ " برانڈ ایمبیسڈر بننے پر بیٹا آپ کو مبارکباد، اچھا لباس، بہترین انداز گفتگو, بہت اچھا انداز تھا آپ کا، تو کیا میں اس پر آپ کی پرورش کا کریڈٹ لے سکتا ہوں"۔ انہوں نے مزید لکھا کہ " میری چھوٹی سی سرخ لباس زیب تن کیے بیٹی کے لیے بہت سا پیار"۔ ان کے اس کیپشن پر سوہانا نے جواب دیتے ہوئے تحریر کیا کہ " آپ کے لیے بھی پیار، بہت اچھا لگا"۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

اس موقع پر تیلگو اور تامل فلموں میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ رشی کھنہ  اور راکھی ساونت سمیت   کئی معروف شخصیا ت نے ان پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا اور سوہانا خان کو مبارک باد ریتے ہوئے باپ بیٹی کی اس گفتگو کو سراہا۔

یاد رہے کہ منگل کو ممبئی میں ہونے والی اس تقریب میں سوہانا خان نے بین الاقوامی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)